ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی:مانسون سے قبل برسی بارش کے چلتے زمین کی حدت میں کمی : عوام کوعارضی راحت

اُڈپی:مانسون سے قبل برسی بارش کے چلتے زمین کی حدت میں کمی : عوام کوعارضی راحت

Wed, 31 May 2023 20:40:01    S.O. News Service

اُڈپی: 31؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) گذشتہ ایک مہینے شدید گرمی جھیل رہے عوام کو سے مانسون کی پہلی

بارش سے عارضی طور پر ہی سہی تھوڑی بہت راحت ہوئی ہے۔

شدت کی گرمی سے پریشان عوام بارش کے انتظار میں تھے۔ آخر کار منگل کی صبح سے ہی ضلع بھر میں گرج اور بجلیوں کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے عارضی طورپر ہی سہی  حدت میں کسی حد تک کمی آگئی ہے۔

گرمی سے پریشان عوام پینے کے پانی کے لئے بھی ترس رہے تھے بارش نے تھوڑی سی راحت بخشی ہے، صبح قریب 8بجے شروع ہوئی بارش پونا گھنٹہ تک برسی۔ اچانک ہونے والی بارش کے چلتے روزگار اور ملازمت کے لئے نکلنے والوں کو اپنے متعینہ مقام پہنچنے کےلئے دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔

قومی شاہراہ اور سرویس روڈ پر بارش کا پانی بہنے سے سواریوں کے ذریعے جانے والے سواروں کو بھی تکالیف کا سامنا کرناپڑا۔ اُڈپی ۔کنداپور، اُڈپی۔ منگلوروکی شاہراہوں پر یہ منظر عام تھا۔ اندرونی نالیوں کانظام ٹھیک نہ ہونے اور گھٹر کو صاف نہیں کئے جانے سے گندہ پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔ گھٹنوں تک پانی بہنے سے سواریوں کا گذرنا محال ہوگیا تھا۔ کئی سواروں نے نظام کے ٹھیک نہیں ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

نقصانات : صبح صبح اُڈپی، کاپو، برہماور میں تیزرفتار بارش ہوئی ۔ بقیہ تعلقہ جات میں عام بارش ہوئی۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ برسی بارش کے نتیجے میں کارکلا تعلقہ کے نٹے دیہات میں آنند ہریجن کے گھر کی دیوار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس کے نقصان کا اندازا قریب 50،000 روپئے بتایاگیا ہے۔

کاپو اور مولور میں بھی بارش : کاپو تعلقہ بھر میں منگل کی صبح گھن گرج بجلیوں کے ساتھ برسی بارش کے چلتے قومی شاہراہ 66پر کافی مقدار میں پانی بہنے سے ٹرافک کے لئے دشواریاں پیدا ہوئیں۔ کاپو ودیا نکیتن اسکول کے قریب والی شاہراہ پر پانی بہاؤ کا نظام ٹھیک نہیں ہونے سے مصنوعی سیلاب پید ا ہوگیا تھا۔ اچھیلا کی شاہراہ 66پر واقع مسجد کے قریب بھی یہ صورت حال تھی۔

قومی شاہراہ 66کےغیر سائنٹفک  سرویس روڈ کی تعمیر سے پڈوبیدرے، اچھیلا، کاپو کے سرویس روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹرافک کےلئے کافی مشکلات پیش آئیں۔ سرویس روڈ سے متصل قومی شاہراہ کے ٹھیکدار نوا یوگ کمپنی کے ذریعے تعمیر کئے گئے اندرونی نالیوں میں کیچڑ جمع ہونے سے بارش کا پانی نالیوں میں بہنے کے بجائے سڑک پر بہنے لگا تو سواریوں کوگذرنے میں دشواری ہونےلگی۔

کاپو میونسپالٹی حدود کے مولور ، توٹم وارڈ میں واقع سرکاری کنواں پہلی بارش پر ہی ڈھ جانے سے قریب کے مکین خوف زدہ ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں درخواست دی گئی ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دینے پر عوام نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہےکہ آئندہ دنوں میں مزید حادثات کو روکنےکے لئے افسران پہلے سے ہی تیاری میں رہ کر مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔


Share: